ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز رامین مہمان پرست نے ایک فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نفرت انگیز روش پر مغربی ممالک کی منصوبہ بند خاموشی اسلام مخالف مہم کے تحت ہے۔رامین مہمان پرست نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز امریکی فلم کی نمائش کے بعد فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کو منظم سازش قراردیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران جذبات مجروح ہونے پر امت مسلمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری سے مقابلے کے ہدف سے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی میں صہیونی حلقوں کے کردار پرمبنی ثبوت و شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمان اہانت کے سلسلہ کو برداشت نہیں کریں گے۔
.......
/169